ممبئی انڈینز نے انڈین پریمیئر لیگ میں پنجاب کنگز کو9 رنز سے ہرادیا

جمعہ 19 اپریل 2024 09:10

چندی گڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) ممبئی انڈینز نےانڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 33 ویں میچ میں پنجاب کنگز کو 9رنز سے شکست دے دی،یہ ممبئی انڈینز کی لیگ میں تیسری فتح ہے۔ گزشتہ روز مہاراجہ یادوندرا سنگھ انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم، ملاں پور، چندی گڑھ میں کھیلے گئے لیگ کے 33 ویں میچ میں ممبئی انڈینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 192 رنز بنائے، سوریا کمار یادیو نے 78 رنز کی دلکش اننگز کھیلی ،روہت شرما 36،تلک ورما ناقابل شکست 34 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔

(جاری ہے)

پنجاب کنگز کی جانب سے ہرشل پٹیل نے تین جبکہ ثام کیرن نے دوکھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں پنجاب کنگز کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل نہ کر سکی اور وہ 19.1 اوورز میں 183 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی ۔آشوتوش شرما 61 رنز بناکر نمایاں رہے۔ششانک سنگھ نے 41 رنز بنائے۔ممبئی انڈینز کی جانب سے جیرالڈ کوٹزی اورجسپریت بمراہ نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ آکاش مدھوال، ہاردک پانڈیا اور شریاس گوپال نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ یوں ممبئی انڈینز نے پنجاب کنگز کو میچ میں 9 رنز سے شکست دے کر آئی پی ایل میں اپنی تیسری فتح حاصل کرلی۔جسپریت بمراہ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔\932