اردن میں انوکھی سرجری، مریض کوبے ہوش کیے بغیر دماغ کا آپریشن

بے ہوش کیے بغیر کسی مریض کے برین ٹیومر کی سرجری اردن میں اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے،غیرملکی میڈیا

جمعہ 19 اپریل 2024 13:26

عمان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2024ء) اردن کے دارالحکومت عمان کے پرنس حمزہ ہسپتال کے نیورو سرجری کے شعبے میں اردنی ڈاکٹروں نے 20 سالہ مریض کا بغیر جنرل اینستھیزیا کے برین ٹیومر ہٹانے کا آپریشن کیا۔بے ہوش کیے بغیر کسی مریض کے برین ٹیومر کی سرجری اردن میں اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق ہسپتال کے نیورو سرجری کے شعبے کے سربراہ ڈاکٹر محمد طراونہ نے بتایاکہ آپریشن میں 6 گھنٹے لگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ مریض مکمل طور پر بیدار تھا اور اسے بار بار چھینک آتی تھی،ان کا کہنا تھا کہ مریض کو بیدار رکھنے کا مقصد اسے آپریشن کے دوران کچھ کام کرنے کی ہدایت کرنا ہے تاکہ ٹیومر کی جگہ کے قریب حساس افعال کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔دماغ کے آپریشن کے وسط میں مریض اپنے اہل خانہ کے ساتھ ایک ویڈیو کال کررہا تھا تاکہ اسے اہل خانہ کی طرف سے حوصلہ ملتا رہے۔پرنس حمزہ ہسپتال میں نیورو سرجری کے شعبے کے سربراہ ڈاکٹر محمد الطراونہ، دماغ کے رسولی کے سرجری کے ماہر عبدالحلیم عبدہ، نیورو سرجری کے ماہرین ڈاکٹر حسام اناسوا اور ڈاکٹر مصطفی الوریقات کے علاوہ آپریٹنگ نرس حمزہ القرنا نے آپریشن میں حصہ لیا۔

متعلقہ عنوان :