مصدق ملک سے یو ای اے کے سفیر کی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو

جمعہ 19 اپریل 2024 16:44

مصدق ملک سے یو ای اے کے سفیر کی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2024ء) وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک سے پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد عبید الزعابی نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر مصدق ملک نے اپنے بیان میں کہاکہ متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درینہ تعلقات ہیں۔ ڈاکٹر مصدق ملک نے کہاکہ پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔ ملاقات میں پیٹرولیم سیکٹر میں تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا ۔