وزیرخزانہ کی سٹی بینک کے حکام سے ملاقات ،معاشی صورتحال پر گفتگو

جمعہ 19 اپریل 2024 17:03

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2024ء) وفاقی وزیر خزانہ اور ریونیو محمد اورنگزیب نے سٹی بینک کے حکام سے ملاقات کی جس میںانہوںنے انہیں مثبت معاشی اشاریوں پر بریفنگ دی جس میں اسٹاک مارکیٹ میں اضافہ، غیر ملکی خریداروں کا بڑھتا ہوا رحجان اور آئی ایم ایف کے ساتھ طے پانے والے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ (SBA) کی بنیاد پر ادارہ جاتی بہاؤ میں بہتری شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایا کہ پاکستان نے کامیابی سے یورو بانڈ کی بروقت ادائیگی کر دی ہے۔ انہوںنے بتایا کہ حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ ایک بڑے اور توسیعی پروگرام پر بات چیت شروع کر دی ہے۔ ٹیکسیشن، توانائی کے شعبے کی اوور ہال اور SOE اصلاحات کے ترجیحی شعبوں پر روشنی ڈالی۔

متعلقہ عنوان :