قومی اسمبلی کے سپیکر و ڈپٹی سپیکر کی کراچی میں غیر ملکیوں پر خودکش حملے کی مذمت

جمعہ 19 اپریل 2024 17:11

قومی اسمبلی  کے سپیکر و  ڈپٹی سپیکر کی  کراچی میں غیر ملکیوں پر خودکش ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر سید میر غلام مصطفیٰ شاہ نے کراچی کے علاقے لانڈھی میں غیر ملکیوں پر خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں کو حملے کو ناکام بنانے پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ غیر ملکیوں کی حفاظت پر مامور اہلکاروں نے بروقت کارروائی کر کے بڑے جانی نقصان سے بچا لیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کے ناپاک ایجنڈے کو خاک میں ملانے والے سکیورٹی اہلکاروں کو سلام پیش کرتے ہیں، پولیس سمیت تمام سکیورٹی ادارے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پر عزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے امن کو سبوتاژ کرنے والے عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ سپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی۔