چین نے ایران اسرائیل کشیدگی میں اضافے کی مخالفت کردی

جمعہ 19 اپریل 2024 18:06

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2024ء) پاکستان سمیت کئی ممالک نے ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی پر ردعمل دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہناتھا کہ چین ایران اسرائیل کشیدگی میں اضافے کے ہر اقدام کی مخالفت کرتا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب مصر نے ایران اور اسرائیل کیدرمیان مسلسل کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔مصر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ خطے میں بڑھتے ہوئے تنازعات اور عدم استحکام کے نتائج ہونگے۔علاوہ ازیں فرانس کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کو عالمی قوانین کے تحت دفاع کا حق حاصل ہے، مشرق وسطی میں کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔