ایمریٹس ایئرلائن کا دبئی سے فلائٹ آپریشن مکمل بحال

جن مسافروں کی پروازیں منسوخ ہوئی ہیں وہ رابطہ کر کے نئی بکنگ کرائیں،ائیرلائن انتظامیہ

جمعہ 19 اپریل 2024 18:06

ایمریٹس ایئرلائن کا دبئی سے فلائٹ آپریشن مکمل بحال
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2024ء) ایمریٹس ایئر لائن نے غیر معمولی موسمی حالات کے بعد دبئی انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال کردیا ہے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق فضائی آپریشن کی مکمل بحالی کے بعد مسافروں کو نئی بکنگ کرانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

یو اے ای کی ایئر لائن کی جانب سے مسافروں کو ایئرپورٹ روانہ ہونے سے قبل رابطہ کرکے معلومات حاصل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایمریٹس ایئر لائن کے مطابق جن مسافروں کی پروازیں منسوخ ہوئی ہیں وہ رابطہ کر کے نئی بکنگ کرائیں۔ ایئرلائن نے صرف ان مسافروں کو ایئرپورٹ جانے کا کہا ہے جن کی بکنگ کنفرم ہو چکی ہے۔ایئر لائن کا کہناتھا کہ دو دن پروازوں کے تعطل کے بعد دبئی ایئر پورٹ پر مسافروں کا رش ہے، جس کے باعث پروازیں تاخیر کا شکار ہوسکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :