ینگ ڈاکٹرز ایسو سی ایشن جنرل ہسپتال نے ڈاکٹر نعمان شاہد (مرحوم)کیلئے اجتماعی دعا و قرآن خوانی کرائی

دوران ملازمت وفات پانے والے میڈیکل آفیسر کیلئے حکومتی مالی امداد کا کیس جلدحکومت کو ارسال کیا جائیگا‘ پرنسپل پروفیسر الفرید ظفر

جمعہ 19 اپریل 2024 19:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2024ء) ینگ ڈاکٹرز ایسو سی ایشن لاہور جنرل ہسپتال کے زیر اہتمام ڈاکٹر نعمان شاہد کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں اجتماعی دعا اور قرآن خوانی ہسپتال کی مسجد میں ہوئی ، جس میں پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر ڈاکٹر محمد الفرید ظفر، صدر وائی ڈی اے ایل جی ایچ ڈاکٹر حسیب تھند ، ڈاکٹرز اور ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

اس موقع پر مرحوم ڈاکٹر نعمان شاہد کے ایصال ثواب اور اعلی درجات کی دعا بھی کروائی گئی۔پرنسپل پروفیسر الفرید ظفر نے ڈاکٹر کمیونٹی کو یقین دلایا کہ دوران ملازمت وفات پانے والے میڈیکل آفیسر کیلئے حکومتی مالی امداد کا کیس جلدحکومت کو ارسال کیا جائے گا تاکہ اہل خانہ کو جلد سے جلد واجبات کی ادائیگی یقینی بنائی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :