ڈی آئی خان میں شہید ہونے والے پانچ کسٹمز اہلکاروں کی یاد میں ایف بی آر ہیڈکوارٹرز میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

جمعہ 19 اپریل 2024 20:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) ڈی آئی خان میں شہید ہونے والے پانچ کسٹمز اہلکاروں کی یاد میں ایف بی آر ہیڈکوارٹرز میں جمعہ کو تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

کسٹمز اہلکار 18 اپریل کو انٹیلی جنس کی بنیاد پر کئے گئے آپریشن میں شہید ہوئے تھے۔چیئرمین ایف بی آر ملک امجد زبیر ٹوانہ، بورڈ کے ممبران اور افسران نے تعزیتی ریفرنس میں شرکت کی۔ چیئرمین ایف بی آر، ممبرز اور افسران نے شہداء کی لازوال قربانی کو سراہا اور ان کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی۔

متعلقہ عنوان :