عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو

تازہ پھلوں کا جوس پیا جائے زندگی اور صحت میں خوشگوار تبدیلی آئے گی ،صدر میمن فورم

جمعہ 19 اپریل 2024 21:31

عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2024ء) صدر میمن لیڈر شپ فورم (گلوبل) عبد الرحیم جانو نے عوام سے اپیل کی ہے کہ پیٹ کے مسائل کے حل کیلئے ٹیٹرا پیک دودھ اور بے خوابی کے لیے چائے کا بائیکاٹ کیا جائے۔

(جاری ہے)

عبد الرحیم جانو نے ڈبہ پیک دودھ کے بارے میں حالیہ ٹی وی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پیٹ کے مسائل کے حل کے لیے ٹیٹرا پیک دودھ اور بے خوابی کے لیے چائے کا بائیکاٹ انسانی صحت کو برقرار رکھنے کیلئے ضروری ہو گیا ہے کیونکہ ، دونوں اشیاء ملاوٹ شدہ اور صحت کے لیے انتہائی مضر ہیں اور روزمرہ کی زندگی میں خلل ڈالتے ہیں،ان کا بائیکاٹ کرنے سے ضروری زرمبادلہ کی بچت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ کالی اور دودھ کی چائے کا استعمال کم کرنے کے لیے گھر میں بنی ہوئی ادرک /شہد والی چائے کو فروغ دینا چاہیئے، اس کے علاوہ ڈبہ پیک دودھ کے بجائے گھر کے بنے ہوئے تازہ پھلوں کا جوس پینا چاہیئے، اس طرز عمل سے اپنی زندگی اور صحت میں خوشگوار تبدیلی دیکھیں گے۔ #

متعلقہ عنوان :