ہلال احمر قبائلی اضلاع کوہاٹ برانچ ٹیم کی کوہاٹ چیمبر آف کامرکے بانی رشید پراچہ سے ملاقات

جمعہ 19 اپریل 2024 21:44

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2024ء) ہلال احمر قبائلی اضلاع بشمول کوہاٹ برانچ ٹیم کی کوہاٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے بانی رشید احمد پراچہ سے ملاقات۔جن میں امجد سہیل پروگرام مینیجر، معاذ فدا میڈیا اینڈ کمیونیکیشن آفیسر، انجینئر راو حسن، ایمان ملک اور بلال سمیت دیگر سٹاف موجود تھے۔ملاقات میں مستحق لوگوں کی فلاح و بہبود کیلئے مشترکہ حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

(جاری ہے)

کوہاٹ چیمبر آف کامرس نے ہلال احمر کی خدمات کو سراہا اور مستحق خاندانوں کو امداد میں یقین دہانی کرائی۔اور کہا کہ ریڈ کریسنٹ پاکستان کی سب سے بڑی فلاحی تنظیم ہے جبکہ ہر قسم کی آفات اور مسائل پر مختلف خدمات سرانجام دے رہا ہے جو کہ یقینا قابل ستائش ہے کوہاٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی طرف سے اس نیک عمل میں ہر ممکنہ تعاون فراہم کرے گا۔علاوہ ازیں ہلال احمر کی ٹیم نے جاری مختلف پراجیکٹس پر تبادلہ خیال کیا اور عوام سے بھی درخواست کی کہ ہر کوئی اپنے وسائل کے مطابق اس خدمت میں رضاکارانہ حصہ لے۔

متعلقہ عنوان :