شریف خاندان کی رمضان شوگر ملزکرپشن ریفرنس کی دوبارہ سماعت شروع

جمعہ 19 اپریل 2024 21:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2024ء) لاہور کی احتساب عدالت نے شریف خاندان کی رمضان شوگر ملز کرپشن ریفرنس کی دوبارہ سماعت شروع کر دی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز ہونے والی سماعت پر ریفرنس کے مرکزی کردار حمزہ شہباز شریف عدالت میں پیش نہ ہوئے طبعیت ناساز ہونے پران کے وکیل نے عدالت میں حاضری سے مستثنی کی درخواست دائر کی جسے عدالت نے منظور کر لیا جبکہ عدالت نے حمزہ شہباز کی عدالت حاضری سے مستقل مستثنیٰ سے متعلق درخواست پر دلائل طلب کر لئے ہیں اور مزید سماعت 6 جون تک کے لئے ملتوی کر دی