ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے 229 اہلکاروں کا مستقبل خطرے میں

اہلکاروں میں 25 اے ایس آئیز، 100 سب انسپکٹر اور باقی اہلکار شامل،ایف آئی اے حکام سائبر کرائم ونگ کے اہلکاروں کو مستقل کرنے سے گریزاں ، ذرائع

جمعہ 19 اپریل 2024 22:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2024ء)ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے 229 اہلکاروں کا مستقبل خطرے میں،اہلکاروں میں 25 اے ایس آئیز، 100 سب انسپکٹر اور باقی اہلکار شامل،ایف آئی اے حکام سائبر کرائم ونگ کے اہلکاروں کو مستقل کرنے سے گریزاں ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مدت پوری ہونے کے باوجود مستقل نہ ہونے سے اہلکار مایوسی اور ذہنی اذیت کا شکار ہیں Rمدت مکمل ہونے سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود افسران کی جانب سے اہلکاروں کو مستقل نہ کیا گیا۔ ایف آئی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ 229 اہلکاروں کو 2019 میں بھرتی کیا گیا 2019 میں بیسک سکیل ایک تا چودہ تک بھرتیاں کی گئیں 2019 میں بھرتی ہونے والے اہلکاروں کو قانون کے مطابق تین سال بعد مستقل کیا جانا تھا۔