تجاوزات کو روکنے کے لیے تمام اداروں کو مل کر کام کر نے کی ضرورت ہے،کمشنر کراچی

جمعہ 19 اپریل 2024 22:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے کہا ہے کہ شہر میں تجاوزات کے رحجان کو روکنے کے لیے تمام اداروں کو مل کر کام کر نے کی ضرورت ہے اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنرز ، اینٹی اینکروچمنٹ فورس ، لینڈ اوننگ ایجنسیوں اور پولیس کو مربوط کوششیں کر نی چاہیئں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو اپنے دفتر میں شہر میں تجاوزات کے خاتمہ کی کوششوں کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اینٹی اینکروچمنٹ فورس کے ڈائریکٹر راجہ طارق نے اجلاس کو سرکاری اراضی پر تجاوزات کے خاتمہ کی کارکردگی کی تفصیلات، کارروائی کے طریقہ کار اورتجاوزات کے خاتمہ کے لیے مستقبل کی منصوبہ بندی کے بارے میں اعداد و شمار کے ذریعے آگاہ کیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈپٹی کمشنرز متعلقہ اداروں کے تعاون اور مدد سے نئی تجاوزات کی روک تھام کے لیے مئوثر اقدامات کریں گے، شاہراہوں اور فٹ پاتھوں پر قائم ٹریفک کی روانی میں رکائوٹ بننے والے پتھاروں اور ٹھیلوں کی روک تھام کے لئے بلدیہ عظمٰی کراچی اور دیگر شہری اداروں کے تعاون اور مدد سے فوری نوعیت کے اقدامات کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

کمشنر نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز اپنے اپنے علاقہ میں تجاوزات کی فہرست تیار کر کے پولیس، متعلقہ شہری اداروں اور اینٹی اینکروچمنٹ فورس کی مدد اور تعاون سے اقدامات کریں ۔

متعلقہ عنوان :