ا*جامعہ نعیمیہ میں نئے تعلیمی سیشن کیلئے داخلوں کا آغاز آج ہو گا

ژ* درس نظامی سال اول، تجوید قرأت کا داخلہ ٹیسٹ 22 اپریل کو صبح 10 بجے ہو گا

جمعہ 19 اپریل 2024 20:35

mلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2024ء) جامعہ نعیمیہ میں نئے تعلیمی سیشن کیلئے داخلوں کاآغاز آج (20اپریل2024) سے ہو گا۔ درس نظامی سال اول، تجوید قرأت کا داخلہ ٹیسٹ22 اپریل کو صبح 10 بجے ہو گا۔ امسال تخصص فی الفقہ (مفتی کورس) درس نظامی (عالم کورس) تجوید و قرأت، حفظ و ناظرہ، طب، لسانیات، کمپیوٹر سائنسز، مقالہ نویسی، نعت خوانی اورشعبہ علوم عصریہ سمیت مختلف 18 تعلیمی شعبہ جات میں داخلے ہوں گے۔

(جاری ہے)

ترجمان جامعہ نعیمیہ کے مطابق ادارے میں داخلہ لینے والے طلبہ کا شناختی کارڈ، ب فارم اور والدکے شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی، دو عدد پاسپورٹ سائز تصاویر، گزشتہ اسناد کی فوٹو کاپی داخلہ فارم کیساتھ جمع کروانا داخلے کی بنیادی شرائط میں شامل ہیں۔ داخلے کے وقت والد/ بھائی/ چچا/ ماموں کا ساتھ ہونا ضروری ہے۔ یہ اصول پرانے اور نئے طلباء سب کے لیے یکساں ہے۔ جامعہ نعیمیہ کے وہی طلباء داخلے کے اہل ہوں گے جنہوں نے گزشتہ سال کے سالانہ امتحانات میں کامیابی حاصل کی ہو گی۔ ادارے میں داخل ہونے والے طلبہ کو دینی عصری تعلیم کے ساتھ رہائش، کھانے اور علاج معالجہ کی مفت سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :