بڑے ریسٹورنٹس ہماری ڈومین میں نہیں، 50یا 100کی روٹی فروخت کر سکتے ہیں، بلال یاسین

بڑے ہوٹلوں میں شہری مرضی سے پیسے ادا کرتے ہیں، ہم چھوٹے تنوروں اور ہوٹلوں کیخلاف کارروائیاں کر رہے ہیں

جمعہ 19 اپریل 2024 20:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2024ء) صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین کی بڑے ہوٹلوں پر مہنگی روٹی اور نان کی فروخت کے معاملہ پر انوکھی منطق سامنے آگئی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے کہا ہے کہ بڑے ریسٹورنٹس حکومت کی ڈومین میں نہیں آتے، بڑے ہوٹل 50اور 100روپے کی روٹی فروخت کر سکتے ہیں۔بلال یاسین نے کہا کہ بڑے ہوٹلوں میں شہری اپنی مرضی سے پیسے ادا کرتے ہیں، ہم چھوٹے تنوروں اور ہوٹلوں کے خلاف کارروائیاں کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :