ڈی آئی جی لاڑکانہ کا نالے سے بچے کی نعش برآمد ہونے کا نوٹس، جواب طلب

جمعہ 19 اپریل 2024 20:50

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) ڈی آئی جی لاڑکانہ نے ضلع شکارپور میں 5 سالہ بچے مرید کی نالے سے لاش ملنے کے معاملے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی شکارپور سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب نے ایس ایس پی شکارپور سے 5 سالہ بچے مرید کلہوڑو کی لاش ملنے کے معاملہ سے متعلق تمام تر پہلوؤں سے شفاف تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔