رفیع پیر تھیٹر ،والڈ سٹی کے اشتراک سے شاہی قلعہ لاہور میں تین روزہ پپٹ شو شروع

جمعہ 19 اپریل 2024 20:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2024ء) رفیع پیر تھیٹر اور والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کے اشتراک سے شاہی قلعہ لاہور میں تین روزہ پپٹ شو کا آغاز ہوگیا،رفیع پیر کٹھ پتلی فیسٹیول میں منعقد ہونے والا ایک سالانہ جشن ہے، اس سال اس شو کا انعقاد تاریخی قلعہ لاہور میں کیا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

کٹھ پتلی کی روایت خاندانوں اور برادریوں میں اس قدیم فن اور کہانی سنانے کے جادوکو زندہ رکھے ہوئے ہے، جو ثقافت، تخلیقی صلاحیتوں اور تفریح سے بھرا ہوا ایک خوشگوار تجربہ پیش کرتا ہے۔

اس فیسٹیول میں کٹھ پتلی پرفارمنس، کہانی سنانے کے سیشنز، میس کوٹ پریڈز، کٹھ پتلی سازی کی ورکشاپس اور بہت کچھ شامل ہے،یہ شو زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے لئے لاہور کی رنگا رنگ سر گرمیوں کا تجربہ کرنے کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم ہے۔

متعلقہ عنوان :