کمشنر فیصل آباد سلوت سعید کی زیرصدارت بورڈ آف ریونیو کے اقدامات کا جائزہ کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد

جمعہ 19 اپریل 2024 21:00

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) کمشنر فیصل آباد سلوت سعید کی زیرصدارت بورڈ آف ریونیو کے اقدامات کا جائزہ کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ڈپٹی کمشنر فیصل آباد عبداللہ نیئر شیخ کے علاوہ ضلع جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ کے ڈپٹی کمشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔کمشنر نے ڈویژن میں مختلف مدات میں سرکاری بقایاجات کی ریکوری کی پیشرفت پر بریفنگ لی اور آبیانہ کے اہداف میں تیزی لانے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ سٹمپ ڈیوٹی کے ٹارگٹس کی تکمیل کے لئے اقدامات تیز کئے جائیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنرز پلان وضع کرکے اسکی تکمیل کو باقاعدگی سے ریویو کریں اورٹارگٹس کی تکمیل کے لئے کمربستہ ہوجائیں۔کمشنر نے زرعی سٹیٹ لینڈ کی موجودہ صورتحال سے بھی آگاہی لی اور کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز اپنی کارکردگی کے معیار میں مزید بہتری لائیں۔جمخانہ کے لئے اقدامات سے آگاہ کیا جائے جبکہ نمبردار،چوکیداروں کی خالی آسامیوں پر بھرتی کے لئے اقدامات کئے جائیں۔کمشنر نے اے ڈی پی کی جاری سکیموں پر بھی بریفنگ لی۔انہوں نے کہا کہ بورڈ آف ریونیو کے اقدامات کی تکمیل میں رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنرز نے ریونیو اہداف کے بارے میں بریفنگ دی۔

متعلقہ عنوان :