موٹر سائیکل چوری و سنیچنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث گینگ کے 3 ملزمان گرفتار،6 موٹر سائیکلیں برآمد

ہفتہ 20 اپریل 2024 11:21

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2024ء) ملتان تھانہ لوہاری گیٹ پولیس کی کارروائی،موٹر سائیکل چوری و سنیچنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث آصفی گینگ کے سرغنہ سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے 6 موٹر سائیکلیں بارآمد کر لیں،ترجمان پولیس کے مطابق ہفتہ کے روز ایس ایچ او تھانہ لوہاری گیٹ عاصم انعام نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بہاوالدین زکریا دربار کے عقب میں ناکہ بندی کے دوران دو موٹرسائیکلوں پرسوار 3 افراد کو روک کر چیک کیا تو دونوں مو ٹر سائیکلیں چوری شدہ پائی گئیں۔

(جاری ہے)

پوچھ گچھ پر ملزمان نے موٹرسائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا۔گرفتار ملزمان کی شناخت سرغنہ گینگ آصفی گینگ ملزم آصف ولد مجاہد حسین قوم راجپوت اور ساتھی ملزمان محمد راشد ولد محمد ریاض قوم شیخ اور نوید عرف بھولا ولد ناصر قوم شیخ کے نام سے ہوئی ہے۔گرفتار ملزمان کے انکشاف پر ان کے قبضہ سے چوری کی چھ موٹر سائیکلیں برآمد ہوئی ہیں۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے ان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔ملزمان کے قبضہ سےبرآمد ہونے والی موٹر سائیکلیں اصل مالکان کے حوالے کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :