بھارتی اب بی جے پی کی اداکاری سے تنگ آچکے ہیں، اکھلیش یادو

ہفتہ 20 اپریل 2024 13:20

لکھنو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2024ء) بھارت میں سماج وادی پارٹی کے قومی صد ر اور ریاست اترپردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے بھارتیہ جنتا پارٹی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اب بھارتیوں کو اب اس زعفرانی جماعت کی اداکاری پسند نہیں آرہی اور اسکی کھڑکی اب خالی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق اکھلیش یادو نے سماجی رابطوں کی سائٹ ’ایکس‘ پر لکھا کہ بی جے پی کاپہلا دن ، پہلا شو فلاپ ہوگیا ہے ، عوام کو اب اسکی اداکاری اور نہ ہی کوئی گھسا پٹا ڈیلاگ پسند آرہا ہے اور وہ اس سے تنگ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں بھارت کے لوگوں کو اپنے نئے مستقبل کا تعین کرنے کیلئے پیشگی مبارکباد دیتا ہوں ۔