آئی جی پنجاب کا ڈاکوئوں سے مقابلے کے دوران شہید کانسٹیبل عمران حیدر کو خراج تحسین پیش

پنجاب پولیس کانسٹیبل عمران حیدر جیسے 16سو سے زائد شہدا، 1700سے زائد غازیوں کی امین فورس ہے‘ڈاکٹر عثمان انور

ہفتہ 20 اپریل 2024 14:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2024ء) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈاکوئوں سے مقابلے کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے کانسٹیبل عمران حیدر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور پولیس کے کانسٹیبل عمران حیدر نے باغبانپورہ کے علاقے میں ڈاکوئوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کیا، پنجاب پولیس کانسٹیبل عمران حیدر کی لازوال قربانی کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ شہید کے اہل خانہ کی بہترین ویلفیئر محکمہ کی ذمہ داری ، ہر ممکن خیال رکھا جائے گا۔آئی جی پنجاب مے ڈی ائی جی آپریشنز لاہور کو زخمی ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل دلاور کی بہترین نگہداشت کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہیڈ کانسٹیبل دلاور کی جلد از جلد صحت یابی کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں، پنجاب پولیس کانسٹیبل عمران حیدر جیسے 16سو سے زائد شہدا، 1700سے زائد غازیوں کی امین فورس ہے۔