سابق امریکی صدرٹرمپ کے خلاف کیس وِچ ہنٹ قرار

عدالتی نظام کے حوالے سے لوگوں میں غم وغصہ پایا جاتا ہے،میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 20 اپریل 2024 14:51

سابق امریکی صدرٹرمپ کے خلاف کیس وِچ ہنٹ قرار
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2024ء) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہش منی ٹرائل کو اپنے خلاف بڑی جادوگرنی کا شکار قرار دے دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیویارک میں عدالتی پیشی کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہاں جو کچھ آپ سننا چاہتے ہیں یہ آپ کے لیے بہت آسان ہے، دراصل یہ مقدمہ میرے خلاف مشترکہ طور پر وِچ ہنٹ ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے عدالت کے باہر خود سوزی کی کوشش کرنے والے شخص پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا اور کہا کہ عدالتی نظام کے حوالے سے لوگوں میں غم وغصہ پایا جاتا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق پیر کو ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف نیویارک میں ہش منی (چپ رہنے کے لیے دی جانے والی رشوت)کے مجرمانہ مقدمے میں ابتدائی بیانات شروع ہونے کی توقع ہے، مقدمے کی سماعت کے لیے رواں ہفتے ہی ایک مکمل 12 افراد پر مشتمل جیوری اور 6 متبادل ججوں کا انتخاب کیا جا چکا ہے۔