زرعی ماہرین کی کاشتکاروں کو لہسن کی فصل برداشت شروع کرنے کی ہدایت

ہفتہ 20 اپریل 2024 15:30

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2024ء) زرعی ماہرین نے کاشتکاروں کو لہسن کی فصل کی برداشت اگلے ہفتہ میں شروع کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ اب جبکہ اپریل کاآخری ہفتہ شروع ہونے والا ہے لہٰذا لہسن کی فصل پوری طرح پک کرتیار اور پودے کے پتے خشک و بھورے رنگ کے ہو رہے اور فصل برداشت کیلئے تیار ہو رہی ہے اسلئے لہسن کی فصل کو آبپاشی بند کرتے ہوئے اگلے ہفتے اس کی برداشت کا آغاز کردیاجائے۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت کے ترجمان نے کاشتکاروں کے نام پیغام میں کہا ہے کاشتکار احتیاط کے ساتھ کھرپوں کی مدد سے زمین کو کھود کر گٹھلیاں نکال لیں اور انہیں خشک کرنے کیلئے کسی سایہ دار جگہ پر پھیلا دیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ لہسن کی گٹھلیوں کو کم سے کم تین سے چار روز کیلئے خشک کیاجائے اور جب اوپر سے چھلکے آسانی کے ساتھ اترنا شروع ہو جائیں تو گٹھلیوں کو پتوں سمیت باندھ کرخشک اورہوادار جگہ پر سٹور کرلیاجائے۔ انہوں نے کہاکہ اگر نمی کی حالت میں لہسن کو سٹور کیاجائیگا تو اس کے گلنے سڑنے اور خراب ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں جس سے کاشتکاروں کو مالی نقصان کاسامناکرناپڑسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :