سرگودھا،ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد کے فزیو تھراپی سنٹر میں جدید سروائیکل آٹومیٹڈ ٹریکشن مشین کی خرایداری کیلئے فنڈز فراہم کر دیئی گے

ہفتہ 20 اپریل 2024 16:23

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2024ء) ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد کے فزیو تھراپی سنٹر میں جدید سروائیکل آٹومیٹڈ ٹریکشن مشین کی خرایداری کیلئے فنڈز فراہم کر دیئی گے جو ایک مخیر شہری نے ادا کئے ہیں ۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد کے فزیو تھرپی سنٹرکیلئے اس جدید سروائیکل آٹو میٹڈ ٹریکشن مشین کی خریداری اور تنصیب پر مخیر شہری مزرا قلب عباس کے فراہم کردہ 4لاکھ روپے خرچ ہونگے جس کی تنصیب سے جوہر آباد اور نواحی علاقوں کے مریضوں کو مقامی سطح پر فزیو تھراپی کی جدید سہولیت میسر ہو گی،ڈی ایچ لیو ہسپتال کے قزیو تھراپسٹ ڈاکٹر راجہ جواد حیدر نے بتایا اس تھراپی سنٹر کی عمارت کی تعمیر کیلئے مراز قلب عباس نے گرانقد فنڈز مہیا کئے تھے۔

جنہوں نے فزییو تھراپی سنٹر کو فعال بنانے پر شہری کو شاندار الفاظ خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جدیدسروائیکل آٹومیٹڈ ٹریکشن مشین انشا اللہ بہت جلد نصب کر دی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :