کراچی سے سیالکوٹ جانے والی ٹرین کے انجن میں آگ لگ گئی

ہفتہ 20 اپریل 2024 17:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2024ء) کراچی سے سیالکوٹ جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کے انجن میں آگ لگ گئی۔ریلوے حکام نے بتایا کہ چلتی ٹرین کی انجن میں آگ ریلوے اسٹیشن فیروزہ کے قریب لگی۔

(جاری ہے)

ریلوے حکام نے بتایا کہ مسافر اور عملہ محفوظ ہیں، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، مزید کہا کہ ٹرین کی انجن میں لگی آگ بجھانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ریلوے حکام نے بتایا کہ حادثے کے باعث اپ ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی، مسافر ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنوں پر روک دیا گیا ہے۔