نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور ڈی آئی خان نیو سٹی کے ملک کے آئی ٹی سیکٹر میں انقلاب کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

ہفتہ 20 اپریل 2024 17:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2024ء) نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) اور ڈی آئی خان نیو سٹی نے مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کرکے پاکستان کے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں انقلاب برپا کرنے اور خطے میں اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے ہاتھ ملایا ہے۔ حکام کے مطابق یہ مفاہمت نا مہ سے تعلیمی عمدگی اور اقتصادی ترقی کے حصول کے لیے ایک اہم قدم ثابت ہوگا۔

ایم او یو پر ڈاکٹر رضوان ریاض، پرو ریکٹر ریسرچ، انوویشن، اینڈ کمرشلائزیشن نسٹ اور جہانگیر سیف اللہ خان، چیئرمین ڈی آئی خان نیو سٹی نے دستخط کیے ہیں ۔اس اسٹریٹجک اتحاد کے تحت، ملک کی سب سے بڑی سائنس اور ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے طور پر اعلیٰ تعلیم میں نسٹ کی مہارت اور ڈی آئی خان یو نیو رسٹی کی سماجی و اقتصادی ترقی کے عزم کے ساتھ، خاص طور پر پسماندہ کمیونٹیز میں تعاون اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے اور پائیدار ترقی کے مواقع پیدا کرنے کے لیے جدت کی طاقت کو بروئے کار لانے میں معاون ثابت ہو گا۔

(جاری ہے)

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ نسٹ سستے، بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ آئی ٹی کورسز اور سرٹیفیکیشنز پیش کرے گا، جو پاکستان بھر کے سیکھنے والوں کے لیے معیاری تعلیم تک رسائی کو یقینی بنائے گا اور انہیں مسلسل ترقی پذیر ڈیجیٹل منظر نامے میں روزگار کے قابل بھی بنائےگا۔