زمین کے تنازعہ پر قتل کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

ہفتہ 20 اپریل 2024 17:24

زمین کے تنازعہ پر قتل کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2024ء) اٹک پولیس نے زمین کے تنازعہ پر قتل کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا۔ محمد رستم ولد فقیر محمد سکنہ اروڑیا فتح جنگ نے تھانہ فتح جنگ پولیس کو بیان دیا کہ وہ اپنی بہو مسماۃ س۔

(جاری ہے)

ب اور بھانجے محمد جاوید کے ہمراہ اپنے گھر کے سامنے بسلسلہ گھریلو کام کاج موجود تھا کہ راجہ نواز ولد منصب خان اپنے بیٹے ثمر عباس کے اپنی کار پر آیا اور اترتے ہی اس پر اور اس کی بہو پر فائرنگ شروع کر دی ، ایک فائر بہو کو لگا جس سے وہ زخمی ہو گئی ۔

تھانہ فتح جنگ پولیس نے فوری طور پر اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش عمل میں لاتے ہوئے قتل کی کوشش کرنے والے ملزم راجہ نواز ولد منصب خان سکنہ روڑیاں تحصیل فتح جنگ کو گرفتار کر لیا جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔