ڈی پی اوساہیوال کا پولیس خدمت مرکز، میثاق سنٹر، پولیس تحفظ مرکز اورٹریفک سنٹرکا دورہ ، فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ

ہفتہ 20 اپریل 2024 17:28

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2024ء) ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد نے پولیس خدمت مرکز، میثاق سنٹر ، پولیس تحفظ مرکز اور ٹریفک سنٹر کا دورہ کرکے عوام الناس کو فراہم کی جانیوالی سہولیات کا جائزہ لیا ۔ ڈی پی او نے ان سنٹرز پر موجود شہریوں سے بھی انکے مسائل معلوم کئے اور فیڈ بیک لیا۔

(جاری ہے)

ڈی پی او نے متعلقہ سٹاف کوہدایت کی کہ شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں اور دفتر میں آ نیوالے شہریوں کو خوش اخلاقی کے ساتھ خدمات فراہم کی جائیں، خدمت مرکز، میثاق سنٹر ، پولیس تحفظ مرکز اور ٹریفک سنٹر پر آنے والے تمام سائلین کیساتھ حسن اخلاق اور دوستانہ روئیے کو یقینی بنایا جائے۔

ڈی پی او نے صفائی کے انتظامات کو مزید بہتر بنانے کے احکامات بھی جاری کئے۔

متعلقہ عنوان :