اے ایس پی چیچہ وطنی کا جوڈیشل حوالات کا دورہ ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

ہفتہ 20 اپریل 2024 17:28

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2024ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال فیصل شہزاد کے احکامات پر اے ایس پی سرکل معاذالرحمان نے جوڈیشل حوالات چیچہ وطنی کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

سب ڈویژنل پولیس آفیسر نے سکیورٹی پر مامور افسران اور اہلکاروں کی حاضری چیک کی اور لاک اپ میں بند ملزمان سے ملاقات کرکے انکے مسائل بھی معلوم کئے۔ انہوں نے سی آر او برانچ کا بھی معائنہ کیااور سکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے انچارج جوڈیشل لاک اپ کو بھی ہدایت کہ زیر حراست ملزمان کی چیکنگ کے عمل کو بھی مزید سخت کیا جائے ۔ اے ایس پی نے انچارج سکیورٹی تحصیل کچہری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل کچہری کی سکیورٹی کو بھی مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے ۔

متعلقہ عنوان :