کمشنر ساہیوال کا گورنمنٹ گرلز پائلٹ سکینڈری سکول میں قائم امتحانی سنٹر کا دورہ

ہفتہ 20 اپریل 2024 17:29

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2024ء) کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے گورنمنٹ گرلز پائلٹ سکینڈری سکول میں قائم دونوں امتحانی سنٹرز کا دورہ کیا ۔ انہوں نے سنٹرز میں صفائی کے انتظامات اور طالبات کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

کمشنر د نے سنٹرز انتظامیہ کو ہدایت کی کہ امتحانات میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے اور بوٹی مافیا کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ امتحانی مرکز پر سیکورٹی کے انتظامات مزید بہتر کئے جائیں اور کسی بھی غیر متعلقہ فرد کو امتحانی سنٹر کے قریب نہ آنے دیا جائے۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے طالبات کے ریکارڈ کی بھی چیکنگ کی اور امتحانات کے انعقاد کے عمل کاتفصیلی جائزہ لیا۔

متعلقہ عنوان :