تھانہ رنگشاہ کی حدود میں تہرے قتل کا مفرور ملزم مبینہ پولیس مقابلہ میں ہلاک

ہفتہ 20 اپریل 2024 17:30

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2024ء) عارف والا میں تھانہ رنگشاہ کی حدود میں تہرے قتل کا مفرور ملزم مبینہ پولیس مقابلہ میں ہلاک ہوگیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق نواحی گاؤں 61/SP میں تھانہ رنگشاہ پولیس نے تہرے قتل کے مفرور ملزم عرفان شیخ ولد محمد علی کی گرفتاری کیلئے چھاپہ ماراتو ملزم نے ساتھیوں کے ساتھ ملکر پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی پولیس کے مبینہ مقابلہ میں مفرور ملزم عرفان شیخ ہلاک جبکہ دو ساتھی فرارہونے میں کامیاب ہوگئے ، تھانہ رنگشاہ پولیس نے ہلاک ملزم کی نعش کوتحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ۔