انجمن نوجوانان اسلام پاکستان کی جاپانی شہریوں کی گاڑی پرخودکش دھماکہ کی مذمت

ہفتہ 20 اپریل 2024 17:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2024ء) انجمن نوجوانان اسلام پاکستان کے سربراہ سماجی رہنمامحمدسلیم عطاری نے کراچی لانڈھی میںغیرملکی جاپانی شہریوں کی گاڑیوں پرخودکش دھماکہ اورفائرنگ کے واقعہ کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ کارروائی قراردیاہے اورکہاکہ دشمن قوتیں بدامنی پھیلاکر پاکستان کو ناکام ریاست بناناچاہتی ہے ،دہشت گردوں کواپنی کاروائیوں کیلئے آزادنہ ماحول میسر ہوناتشویش ناک ہے، حکمران اوراپوزیشن جماعتیں ملک میں امن وامان کے قیام کے بجائے ایوانوں میں اورٹی وی ٹاک شومیں ایک دوسرے پر الزام تراشیوں اورشورشرابے میں مصروف ہیں،دہشت گردی ایک ناسورہے جوتیزی سے پھیل رہی ہے ،جیسے کسی صورت برداشت نہیں کیاجاناچاہیے ۔

انہوںنے کہاکہ یہ لمحہ فکریہ ہے کہ ہرواقعہ کے بعدپریس کانفرنس اورمذمتی بیان جاری کرکے صرف کمیٹیاں بنادی جاتی ہیں،لیکن پھر چند روزبعد کوئی اورافسوس ناک واقعہ ہوجاتاہے، سیاست دان دوراندیشی اورسیاسی پختگی کا مظاہرہ کریں ،فتنہ فسادپھیلانے والے امن دشمنوں اوران کے سرپرستوں کوبے نقاب کرکے عبرت ناک سزادی جائے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ تمام سیاسی جماعتوں کوملک میں قیام امن کیلئے اوردشمنوں کے ناپاک عزائم کوناکام بنانے کیلئے متحد ہونے کی اپیل کی ہے۔انہوںنے حکومت سے مطالبہ کیاکہ دہشت گردی پرمکمل قابوپانے کیلئے نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پرعمل درآمد کویقینی بنایاجائے ۔

متعلقہ عنوان :