میئر کراچی نے شہر بھر میں جھنڈے اور پینا فلیکس اتارنے کا حکم دیدیا

مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر ایئرپورٹ سے گورنر ہاس تک تمام جھنڈے اور پینا فلکس اتار دیے گئے

ہفتہ 20 اپریل 2024 17:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2024ء) میئرکراچی مرتضی وہاب نے شہر بھر میں جھنڈے اور پینا فلیکس اتارنے کا حکم دیدیا۔مرتضی وہاب نے جھنڈے اور پینا فلیکس اتارنے کا حکم شہر کو خوبصورت بنانے کے لئے دیا۔

(جاری ہے)

جس کے بعد تمام سڑکوں سے جھنڈے اور پینا فلکس ہٹانے کا سلسلہ جاری ہے۔بلدیہ عظمی کراچی 2 روز سے دن رات کام میں مصروف ہے۔ایئرپورٹ سے گورنر ہاؤس تک تمام جھنڈے اور پینافلکس اتار دیے گئے۔اس حوالے سے میئر کراچی کا کہنا ہے کہ جھنڈے اور پینا فلکس اتارے جا رہے ہیں کیونکہ شہر کی خوبصورتی میں کسی طرح کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :