Live Updates

عدالت کے حکم پر بشریٰ بی بی کا نجی اسپتال میں میڈیکل چیک اپ

ہفتہ 20 اپریل 2024 17:36

عدالت کے حکم پر بشریٰ بی بی کا نجی اسپتال میں میڈیکل چیک اپ
اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2024ء) عدالت کے حکم پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا نجی ہسپتال میں طبی معائنہ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کے ہمراہ ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم اور سرکاری ڈاکٹروں کی ٹیم نجی ہسپتال میں موجود رہی، بشریٰ بی بی کے وکلا کی ٹیم بھی ہسپتال میں موجود تھے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا بشریٰ بی بی کا معدے اور خون کا ٹیسٹ لیا گیااور بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کی انڈو اسکوپی بھی کی گئی ۔ذرائع کے مطابق انڈو اسکوپی کے علاوہ ڈاکٹر کی ہدایات پر بشریٰ بی بی کے دیگر ٹیسٹ بھی ہوں گے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز احتساب عدالت نے بشریٰ بی بی کی درخواست منظور کرتے ہوئے دو روز میں نجی اسپتال سے ان کے ٹیسٹ کروانے کا حکم دیا تھا۔

Live بشریٰ بی بی سے متعلق تازہ ترین معلومات