جوہرآبآد ۔کر نٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق لواحقین کا احتجاج

ہفتہ 20 اپریل 2024 17:37

جوہرآبآد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2024ء) خوشا ب کے محلہ صابر آباد میں واپڈا کی نااہلی نوجوان بجلی کا کرنٹ لگنےسے جان کی بازی ھاہار گیا ۔ تفصیلات کے مطابق محلہ صابرآباد خوشاب میں نوجوان قمر عباس اپنے مکان کی چھت پر کام کر رہا تھا کہ دوران کام چھت سے گزرنے والی بجلی کی مین لائن سے ٹکرا کر موقع پر دم توڑ گیا۔

(جاری ہے)

مرنے والا 26سالہ نوجوان قمر عباس ماں باپ اکلوتا بیٹا بتایا گیا اس اندوہناک واقعہ کے خلاف لواحقین نے واپڈا کے خلاف شدید احتجاج کیا اور لاش کو کٹھہ چوک کے مقام پر رکھ کر روڈ بلاک کر دیا، لواحقین نے ا واپڈا حکام کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی ۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے بارہا واپڈا حکام کی توجہ اس طرف دلائی مگر کوئی توجہ نہیں دی گئی ، مظاہرین کےڈی ایس پی صدر اور ایس ایچ او تھانہ خوشاب سے مذاکرات ناکام ہو گئے۔ ان کا کہنا ہے کہ واپڈا حکام کے خلاف کارروائی تک احتجاج جاری رہے گا۔