حکومت پنجاب عوام کو براہ راست ریلیف دینے کی ہرممکن کوشش کر رہی ہے ، ڈپٹی کمشنر

ہفتہ 20 اپریل 2024 17:37

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر سعدیہ مہر نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب عوام کو براہ راست ریلیف دینے کی ہرممکن کوشش کر رہی ہے ، روٹی اور نان کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات عوام تک پہنچانا پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ذمہ داری ہے ، تندور اورہوٹل مالکان عوام کو سستی روٹی اور نان کی فراہمی ہرصورت یقینی بنائیں، ناجائز منافع خوری کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مصنوعی مہنگائی پرقابو پانے کے لئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری مستعدی کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع بھر میں مجسٹریٹس تمام تندور ، ہوٹل اور نان بائی شاپس کو چیک کریں اور مقرر کردہ قیمتوں پر نان اور روٹی کی فروخت کو یقینی بنائیں ، عملدرآمد نہ کرنے والے تندور ، ہوٹل اور نان بائی شاپس کے مالکان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائیں ۔