امتحانات کو شفاف بنانے کے لیے کڑی نگرانی کا سلسلہ جاری رکھا جائے، کمشنر ڈیرہ غازی خان

ہفتہ 20 اپریل 2024 17:54

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2024ء) کمشنر و چیئرمین تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہا ہے کہ بورڈ کے امتحانات کو شفاف بنانے اور کڑی نگرانی کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔امتحانی مراکز کی حدود میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی ہوگی۔ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر سختی سے کارروائی کی جائے۔انہوں نے یہ ہدایات اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیں۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ افسران شریک تھے۔

(جاری ہے)

کمشنر نے کہا کہ نگران عملہ کے امتحانی مراکز میں موبائل فون رکھنے پر پابندی عائد ہے اور خلاف ورزی پر قانون کے تحت کارروائی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ امتحانات کی ڈیوٹی سے انکار اور غیر حاضری پر اساتذہ کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی۔ اس موقع پر سیکرٹری بورڈ عبدالرحمن چوہدری اور کنٹرولر امتحانات محمد مظفر حسین نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پرائیویٹ اساتذہ اور بورڈ کی طرف سے نا اہل کیے گئے سرکاری تعلیمی اداروں کے اساتذہ کو امتحانی مراکز میں تعینات نہیں کیا گیا تاہم غلطی پر بورڈ کی متعلقہ برانچ سے رجوع کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :