پتوکی،کراچی ایکسپریس ٹرین کی زد میں آ کر 10سالہ بچہ جاں بحق شناخت نہ ہو سکی نعش ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل

ہفتہ 20 اپریل 2024 18:43

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2024ء) کراچی ایکسپریس ٹرین کی زد میں آ کر 10سالہ بچہ جاں بحق شناخت نہ ہو سکی نعش ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل -ٹرین کراچی ایکسپریس لاھور سے کراچی جا رہی تھی کہ جب ٹرین پتوکی پہنچی تو ریلوے اسٹیشن پتوکی زاہد ہاؤسنگ سکیم کے سامنے ایک بچہ ٹرین کی زد میں آکر جانبحق ہو گیا اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ریلوے پولیس نے نعش اپنی تحویل لے لی ریسکیو ٹیم نے نعش کو تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال پتوکی منتقل کردیا گیاریلوے پولیس نے صدر امن پریس کلب پتوکی کو بتایا کہ تاحال بچہ کی شناخت نہ ہوسکی بچے کی عمر 10سال کے قریب ہے ۔