ٹیچنگ ہسپتالوں میں کرپشن پر زیرو ٹولرنس ہوگا: خواجہ سعد رفیق

ہفتہ 20 اپریل 2024 20:32

ٹیچنگ ہسپتالوں میں کرپشن پر زیرو ٹولرنس ہوگا: خواجہ سعد رفیق
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2024ء) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں ایم ایس حضرات کی دو روزہ ٹریننگ کا آغاز پر تربیتی سیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان، سپیشل سیکرٹریز سید واجد علی شاہ اور راجہ منصور احمد، ڈی جی ڈرگز ڈاکٹر سہیل، ایڈیشنل سیکرٹریز، ڈپٹی سیکرٹریز اور مختلف ٹیچنگ ہسپتالوں کے ایم ایس حضرات نے شرکت کی۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے ایم ایس حضرات کے تربیتی سیشن کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ ٹیچنگ ہسپتالوں کے تمام ایم ایس حضرات کو تربیتی سیشن میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ ٹیچنگ ہسپتالوں میں کرپشن پر زیرو ٹولرنس ہوگا۔

(جاری ہے)

اللہ تعالیٰ نے ایم ایس حضرات کو دکھی انسانیت کی خدمت کا نادر موقع فراہم کیا ہے۔ نظام صحت کی بہتری کیلئے اصلاحات لا رہے ہیں۔

ایم ایس حضرات کو خدمت انسانیت کیلئے ہماری ٹیم کے طور پر کام کرنا ہوگا۔سرکاری ہسپتالوں میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جائے۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں ری ویمپنگ منصوبے کو فاسٹ ٹریک پر مکمل کر رہے ہیں۔سرکاری ہسپتالوں میں اچانک دورہ کرکے حالات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ محنت کرنے والا ایم ایس ہی محکمہ صحت کا حصہ رہ سکتا ہے۔ صحت کارڈ کو ماضی میں سیاسی طور پر استعمال کرنے کے چکر میں عوام کا بہت نقصان کیا گیا۔صحت کارڈ کو اب عوام کیلئے سود مند بنا رہے ہیں۔سیکرٹری صحت علی جان خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ ٹیچنگ ہسپتالوں کی کارکردگی کو باقاعدگی سے مانیٹر کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :