اسرائیل میں نیتن یاہو کے خلاف بھرپور مظاہرے

اسرائیلی قیدیوں کے رشتہ دار اور حامیوں کا فوری جنگ بندی کا مطالبہ

ہفتہ 20 اپریل 2024 20:32

تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2024ء) اسرائیلی فورسز کی جانب سے غزہ میں قتل عام کا سلسلہ جاری ہے، ایسی صورتحال میں اسرائیل بھر میں نیتن یاہو کے خلاف غم و غصہ بھی جاری ہے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت تل ابیب میں یرغمال خاندان اور ان کے حامی ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئے۔

(جاری ہے)

اسرائیلی قیدیوں کے رشتہ دار اور حامی جنگ بندی کا مطالبہ کرنے کے لیے وزارت دفاع کی عمارت کے سامنے بڑی تعداد میں جمع ہوئے۔

مظاہرین نے وزارت دفاع کی عمارت سے ملک کی سب سے بڑی مزدور یونین ہسداتروت کے ہیڈکوارٹر تک مارچ کیا۔اس دوران حکومت پر قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر دستخط کرنے کے لیے دبا ئوڈالا گیا۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے افراد کی جلد از جلد وطن واپسی کا بندو بست ممکن بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :