عشق مرشد کی ٹیم نے مرینہ خان کو اداس کردیا

ایسا لگتا ہے ٹیم ڈرامے کو گھسیٹ رہی ہے، سینئر اداکارہ وہدایت کارہ

ہفتہ 20 اپریل 2024 21:30

عشق مرشد کی ٹیم نے مرینہ خان کو اداس کردیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2024ء) عشق مرشد کی ٹیم ڈرامے کو گھسیٹ رہی ہے۔ لیجنڈری اداکارہ مرینہ خان نے ایک شو میں ڈرامے پر تنقید کرتے ہوئے اپنی مایوسی کا اظہار کیا۔مرینہ خان پاکستان کی میڈیا انڈسٹری کی وہ فنکارہ ہیں ،جن کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے لوگ بیتاب ہوتے تھے۔ ماضی کے لازوال شہرت یافتہ ڈرامے تنہائیاں ، دھوپ کنارے جیسی کامیاب ڈرامہ سیریل کا سہرا ان ہی کے سر ہے۔

وہ ایک پسندیدہ اسٹار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بہت کامیاب ہدایت کارہ بھی ہیں۔اداکارہ نے پی ٹی وی پر ڈیبیوٹ کے بعد سے ہمیشہ محبت سمیٹی ہے۔وہ آج کل ساتھی فنکاروں کے کام پر تنقید کر رہی ہیں اور بہت سارے ڈراموں کا جائزہ لے رہی ہیں۔ماضی کی مقبول جوڑی مرینہ خان اور شہناز شیخ نے طویل عرصے کے بعد ایک ساتھ ایک شو میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

مرینہ خان نیاس نے شو میں کچھ دلچسپ انکشافات کیے ۔

مرینہ نے ڈرامے عشق مرشد پر اپنی مایوسی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک بہت بڑا ڈرامہ ہے، جسے وہ پسند کرتی تھیں۔ لیکن اب ایسا محسوس ہورہا ہے اس کی کہانی کو گھسیٹا جارہا ہے اور وہ اس پر اداس ہیں۔ کیونکہ بنیادی طور پروہ ڈراموں کو گھسیٹنے کی مشق کے فیور میں نہیں ہیں۔شہناز شیخ اور مرینہ خان نیرومانٹک سین فلمبند کرنے کیبارے میں بھی بات کی رومانٹک سین کی شوٹنگ ان کے لیے مشکل ہوتی تھی اور وہ ان سے دور بھاگتی تھیں اور اس طرح کے مناظر میں کام کرنا پسند نہیں کرتی تھیں۔ لیکن آج کل کے نئے اسٹار کو یہ طریقہ زیادہ آرام دہ لگتا ہے اور وہ ڈوب کر رومانٹک سین کرلیتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :