سکھر بیراج پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی کی طرح اہمیت رکھتی ہے،جام خان شورو

ہفتہ 20 اپریل 2024 22:34

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2024ء) صوبائی وزیر محکمہ ایریگشن جام خان شورو نے کہا ہے کہ سکھر بیراج پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی کی طرح اہمیت رکھتی ہے یہ ایک ہی بیراج ہے جو ایک ہی وقت 76 لاکھ ایکڑ زمین آباد کرتا ہے ہمارے ملک کی زراعت اسی ہی بیراج پر چلتی ہے سکھر بیراج کی تزئین و آرائش سمیت مرمتی کاموں کے حوالے سے سندھ حکومت اور ورلڈ بینک کے تعاون سے کام کیا جا رہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز سکھر بیراج کے دورے بعد زرائع ابلاغ سے گفتگو کے دورا ن کیا اس موقع پر صوبائی وزیر کے ہمراہ سکھر بیراج کی ٹیکنکل ٹیم و سیکریٹری ایریگشن ، چیف انجنئیر سکھر بیراج و دیگر افسران موجود تھے ، ان کا مزید کہنا تھا کہ سکھر بیراج کا پراجیکٹس 2023 میں شروع کیا گیا تھا جوچار سال تک چلے گاانہوں نے بتایا کہ 74 بلین روپے کی لاگت سے بیراج کی مرمتی کام شروع کر دیا گیا ہے جس میں بیراج کے گیٹوں سمیت دیگر کو مکمل مرمت کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ نہروں میں پانی بھی چلے اور بیراج کا کام بھی متاثر نہ ہو۔

(جاری ہے)

دورے کے موقع پر ان کے ہمراہ سیکریٹری ایریگیشن سندہ ظریف کھیڑو،چیف انجیر سکھر بیراج سہیل بلوچ،چیف انجنیر گڈو بیراج مختیار ابڑو،کنٹرول روم انچارج عبدالعزعز سومرو بھی موجود تھے۔