فیصل آباد،شہر اور گردونوا ح میں چوری ،ڈکیتی و راہزنی کی وارداتو ں کا سلسلہ جاری

ہفتہ 20 اپریل 2024 22:46

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2024ء) شہر اور گردونوا ح میں چوری ،ڈکیتی و راہزنی کی وارداتو ں کا سلسلہ جاری ، 100سے زائد مقا ما ت پر وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا‘ متعدد شہریوں کی موٹرسائیکلیں چور لیکر رفوچکر ہو گئے‘ نہتے شہری جگہ جگہ لٹتے رہے‘ پولیس خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتی رہی‘ تاہم روائتی ناکہ بندیوں کے باعث کسی بھی گروہ کو پکڑنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

آن لا ئن کے مطابق ضلع کونسل چوک میں عارف سے 50ہزار روپے‘ فون‘ زرعی یونیورسٹی کے قریب طلحہ سے 45ہزار روپے‘ فون‘ راجباہ روڈ پر کلیم سے 28ہزار روپے‘ فون‘ نڑوالا روڈ پر عرفان سے 40ہزار روپے‘ فون‘ سیف آباد کے زاہد حسین سے ایک لاکھ 80ہزار روپے‘ فون‘ سیف آباد کے زاہد حسین سے ایک لاکھ 80ہزار روپے‘ فون‘ قبرستان موڑ پر حمزہ سے 16ہزار روپے‘ فون‘ گلشن چوک کے حمزہ عباد علی سے 43ہزار روپے‘ فون‘ شاہی چوک کے نواز بنک سے 9لاکھ روپے نکلوا کر نکلا تو تعاقب میں آنیوالے ڈاکو رقم چھین کر لے گئے‘ رضاآباد کے خالد سے نقدی‘ فون‘ ریکس سٹی کے قریب علی رضا سے نقدی‘ فون‘ سلیمی چوک میں ادریس سے 25ہزار روپے‘ فون‘ کینال روڈ پر سلیم عباس سے 10ہزار روپے‘ فون‘ سوساں روڈ پر تجمل حسین سے 22ہزار روپے‘ فون‘ کینال روڈ پر محمد عزیز سے نقدی‘ فون‘ نعمت کالونی کے وقار احمد سے 12سو روپے‘ فون‘ فیصل گارڈن کے قریب عمیر سے 15ہزار روپے‘ فون‘ کینال روڈ پر حمزہ کی ورکشاپ سے دو لاکھ کا سامان چور لے گئے‘ 203 رب کے ارشاد سے نقدی‘ فون‘ 49 ج ب کے نصیر احمد سے نقدی‘ فون‘ 8 ج ب کے وسیم اکرم سے نقدی‘ فون چھین لیا‘ 190 رب کے طالب حسین سے 42ہزار روپے‘ فون‘ واپڈا سٹی کے اقبال سے 18ہزار روپے‘ فون‘ موٹروے فلائی اوور کے قریب فضل الرحمان سے 55ہزار‘ 104 چک کے مقبول احمد سے نقدی‘ فون‘ مینار والی مسجد کے قریب ضیاء محمد سے نقدی‘ فون‘ بیس لائن پر ارسلان سے نقدی‘ فون‘ بھائی والا کے وقار سرور سے نقدی‘ فون‘ 202 رب کے نورنگ سے پرس‘ سمانہ پل کے قریب ریحان طارق سے نقدی‘ فون‘ 119 ج ب کے مشتاق اور گھونہ قبرستان کے قریب شکیل‘ باغ والی پلی کے قریب مہران‘ ساندل بار کالج کے باہر نواز‘ حسن چوک کے زبیر‘ جوہر کالونی کے مدثر حسین سے نقدی‘ فون چھین لیے گئے‘ جھنگ روڈ پر محمد عثمان سے 70ہزار روپے‘ فون‘ سدھوپورہ میں فہد سے 10ہزار روپے‘ فون‘ فیض آباد چوک میں علی حسن سے پرس‘ 26 ج ب کے رضا ذیشان سے 52ہزار روپے‘ فون‘ فیصل ہسپتال کے قریب جاوید علی سے 18ہزار روپے‘ فون‘ عبدالرشید غازی (سابق جی ٹی ایس) چوک میں طلحہ تیمور سے نقدی‘ فون‘ پیپلزکالونی نمبر1 کے محمد ریحان سے 10ہزار روپے‘ فون‘ جٹاں والا چوک غلام محمد آباد کے قریب اعجاز محمود سے نقدی‘ فون‘ العزیز ہوٹل سمندری روڈ کے قریب محمد شہزاد سے نقدی‘ فون‘ 214 رب کے دلنواز گل سے نقدی‘ فون چھین لیا‘ جھمرہ روڈ پر محمد ضیاء علی کی دکان کا صفایا کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں سیشن کورٹ سے خالد کی کار‘ نورشاہ ولی دربار سے اسلم‘ باغ جناح سے علی رضا‘ سول ہسپتال سے ذیشان‘ منٹگمری بازار سے الطاف حسین‘ شہباز گارڈن سے نعیم‘ ڈگلس پورہ سے زوہیب نجف‘ ڈی گرائونڈ سے عمر فاروق‘ 204 چک کے شہباز‘ باوا چک کے آصف‘ اے بلاک غلام محمد آباد کے محمد نعیم ‘ رسول نگر کے مقصود علی ‘ کوکیانوالہ ثانی روڈ سے اسد عرفان‘ انصاری پارک کے فاروق‘ شہزاد ٹائون کے شہباز علی‘ 197 گ ب کے محمد عاقب‘ مدینہ چوک کے عطاء الرحمن‘ مدینہ پارک کے عبدالله علی‘ جھمرہ روڈ پر رمضان‘ ڈی گرائونڈ سے راشد‘ ستیانہ روڈ پر شہریار‘ گٹ والا پارک سے محمد مدثر‘ سوساں روڈ پر فہد شاہ‘ ستیانہ روڈ پر حسان جمیل‘ پیپلزکالونی کے کاشف علی‘ 275 ج ب کے ریاض‘ الٰہی آباد کے انس گلزار‘ دکن پارک کے صادق‘ بنک چوک سمن آباد سے وقار اور دیگر شہریوں کی موٹرسائیکلیں‘ موٹرسائیکل رکشے چور لیکر رفوچکر ہو گئے۔

نہتے شہری جگہ جگہ لٹتے رہے‘ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہوں کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔