ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا

ہفتہ 20 اپریل 2024 23:01

ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم ..
-کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2024ء) ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا ۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر میں17پیسے کاا ضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد ڈالر کی قدر278.23روپے سے بڑھ کر278.40روپے ہو گئی تاہم اوپن مارکیٹ میں6پیسے کی کمی سے ڈالر کی قدر279.66روپے سے گھٹ کر279.60روپے پر آ گئی ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق زیر تبصرہ مدت میں یورو کی قدر میں1.12روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد یورو کی قدر296.83روپے سے گھٹ کر295.71روپے ہو گئی اسی طرح3.21روپے کی نمایاں کمی سے برطانوی پونڈ کی قدر347.17روپے سے کم ہو کر343.96روپے پر آ گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق ہفتہ کے دن اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں8پیسے کمی کمی واقع ہوئی اسی طرح برطانوی پونڈ58پیسے سستا ہو گیا تاہم یورو کی قدر میں 11پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :