اویس لغاری 188 ارب روپے بارے خط لکھنے سے قبل خیبر پختونخوا کے 1500 ارب بقایاجات پربات کریں،بیرسٹرسیف
ہم وفاقی حکومت سے احسان نہیں مانگ رہے ہیں یہ ادائیگیاں ہمارا حق ہیں جسے وہ ادا کریں،مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا
ہفتہ 20 اپریل 2024 23:03
(جاری ہے)
مشیر اطلاعات نے کہا کہ خیبر پختونخوا سب سے زیادہ پن بجلی پیدا کررہا ہے اور اٹھارویں آئینی ترمیم کے بعد پن بجلی سمیت تمام صوبائی وسائل پر پہلا حق صوبے کا ہے اسلئے وفاق خیبرپختونخوا کے نیٹ ہائیڈل پروفٹ سمیت تمام بقایاجات ادا کر کے اور بجٹ میں سابق فاٹا کے لیے مختص رقم کی ادائیگی کرکے آئینی ذمہ داری کرے۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ ہم وفاقی حکومت سے کوئی احسان نہیں مانگ رہے ہیں بلکہ یہ ادائیگیاں ہمارا حق ہیں جسے وہ ادا کریں تاکہ اسے خیبر پختونخوا اور اس کے عوام کی فلاح و بہبود و ترقی پر خرچ کریں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ صوبائی حکومت محض نعروں یا فوٹو شوٹس کیلئے نہیں بلکہ عوامی خدمت اور ترقی کا منشور لے کر اقتدار میں آئی ہے۔مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ پیسکو اور ٹیسکو وفاقی ادارے ہیں پی ڈی ایم ٹو سرکار انہیں ٹھیک کرنے کے بجائے لوٹنے کیلئے آئی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
’’یوم تکبیر ‘‘ 28مئی کو جوش و خروش اور ملی جذبہ کے ساتھ منایاجائے گا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا، مریم اورنگزیب
-
او آئی سی میں غزہ میں جاری مظالم ، مسئلہ کشمیراوراسلامو فوبیا پر آواز اٹھانا ہمارا ایجنڈا تھا،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس
-
سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مہم چلانے پر یو کے پلٹ شخص گرفتار
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس میں اضافہ کردیا گیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا
-
اپریل میں بارشوں کا 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.