وزیر اعلیٰ بلو چستان نے 13صوبائی وزراء ،4مشیران کو محکمے تفویض کر دئیے۔ تفصیلات کے مطابق

ہفتہ 20 اپریل 2024 23:04

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2024ء) وزیر اعلیٰ بلو چستان نے 13صوبائی وزراء اور 4مشیران کو محکمے تفویض کر دئیے۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو وزیر اعلیٰ بلو چستان میر سرفراز احمد بگٹی نے 13صوبائی وزراء میر ظہور احمد بلیدی کو محکمہ پی اینڈ ڈی ،شعیب نوشیروانی کومحکمہ خزانہ ،میر سلیم کھوسو کومحکمہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس ، حاجی علی مدد جتک کومحکمہ زراعت ،میر صادق عمرانی کو محکمہ ایریگیشن ،عبدالرحمان کھیتران کو محکمہ پی ایچ ای ،راحیلہ حمید درانی کو محکمہ تعلیم ،سردار فیصل جمالی کو محکمہ صحت ،نور محمد دمڑ کو محکمہ خوراک ،سردار سرفراز ڈومکی کو محکمہ لوکل گورنمنٹ ،بخت کاکڑ کو محکمہ لائیو اسٹاک ڈیری ڈویلپمنٹ ،میر ضیاء لانگو کو محکمہ داخلہ اورمیر عاصم کرد گیلو کو محکمہ ریونیو کے قلم دان دئیے گئے ہیں تاہم بلوچستان عوامی پارٹی کے نوابزادہ طارق مگسی کو ابتدائی طور پر قلمدان نہیں دیا گیا ۔

(جاری ہے)

بلوچستان کابینہ میں شامل چارمشیران علی حسن زہری کو محکمہ انڈسٹریز ،نسیم الرحمان کو محکمہ ماحولیات ،بابا غلام رسول عمرانی کو محکمہ لیبراور ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کو محکمہ ویمن ڈویلپمنٹ کے قلمندان تفویض کئے گئے ہیں ۔صوبائی کابینہ میں اب بھی ایک مشیر مزید لینے کی گنجائش باقی ہے ۔