ساہیوال، ڈاکوئوں نے میڈیکل سٹور ملازم، دکاندار ودیگر سے نقدی ، موٹر سائیکل، موبائل لوٹ لئے

ہفتہ 20 اپریل 2024 23:10

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2024ء) ڈاکو میڈیکل سٹور ملازم، دوکاندار اور پراپرٹی ڈیلر سے ایک لاکھ4ہزار روپے نقدی، دو موٹر سائیکل ، 3موبائل لوٹ کر فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

ڈاکو گن پوائنٹ پر مور والا چوک میں میڈیکل سٹو ر کے ملازم محمد ارشد سے 52ہزار روپے نقدی اور موبائل، غربی پاس پر دوکاندار امجد علی اور اس کی بیوی سے موٹر سائیکل نمبر8628اے ایل کیو ، چک176نو ایل کے قریب پراپرٹی ڈیلر محمد بلال بختیار سے موٹر سائیکل نمبر4125ایس ایل او ، دو موبائل، چیمبر آف کامرس کاممبر کارڈ وغیرہ،52ہزار روپے نقدی لوٹ کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔

پولیس تھانہ سٹی، غلہ منڈی اور غازی آباد نے تین مقدمات محمد ارشد، امجد علی اور محمد بلال بختیار کی مدعیت میں392اور397 ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔