ا*ہفتہ اور اتوار کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

ہفتہ 20 اپریل 2024 20:45

ٴکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2024ء) موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق ہفتہ اور اتوار کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

تاہم ژوب، موسیٰ خیل اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور ابر آلود رہا جبکہ کوئٹہ سمنگلی میں 04، کوئٹہ سٹی میں 03، قلات میں 03 اور ژوب میں 03 ملی میٹر بارش ہوئی۔