ڈی آئی جی آپریشنز کا آر او دفتر یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی سمیت دیگر پولنگ سٹیشنز کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

ہفتہ 20 اپریل 2024 20:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2024ء) ڈی آئی جی آپریشنزلاہورسید علی ناصر رضوی نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی آر او دفتر سمیت شہر کے مختلف پولنگ سٹیشنز کا دورہ کیا۔ انہوں نے ضمنی الیکشن کے پر امن انعقاد کیلئے کئے جانے والے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ایس پی سول لائنز و متعلقہ افسران اس موقع پر موجودتھے۔

(جاری ہے)

سید علی ناصر رضوی نے انتخابی سامان کی ترسیل، آر اودفتر میں قائم پولیس ہیلپ ڈیسک کا معائنہ کیا اور ڈیوٹی پر موجودافسران و اہلکاروں سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے سکیورٹی پلان کے مطابق ڈیوٹی اِن پوزیشن ہونے پر افسران و جوانوں کو شاباش دی۔ ڈی آئی جی آپریشنزنے کہاکہ لاہور پولیس ضمنی انتخابات کے پر امن انعقاد کیلئے پر عزم ہے۔ الیکشن کمیشن کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر من و عن عملدرآمدیقینی بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ پولنگ سامان کی ترسیل اور اس کی حفاظت ہر صورت یقینی بنائے جائے۔ شہر میں اسلحہ نظر نہیں آنا چاہئے،قانون شکن عناصر بالخصوص اسلحہ بردار سے سختی سے نمٹا جائے۔